Media Center
Press Release
Latest Updates
Stay informed with the latest news, operations, and announcements from Swat Police. Official press releases are published here for public awareness and transparency.
Official Records
Recent Press Releases
پریس ریلیز: غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تھانہ بنڑ پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، ملوث افراد خاندانوں سمیت ضلع بدر
تفصیل:
غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تھانہ بنڑ پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، ملوث افراد خاندانوں سمیت ضلع بدر
سوات:- عوامی شکایات پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس کے بعد ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ بنڑ کی حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرتے ہوئے انہیں خاندانوں سمیت ضلع بدر کر دیا۔
سوات: پرامن معاشرے میں بدنامی کا باعث بننے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی او سوات
سوات: پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے آئندہ بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سوات
ترجمان سوات پولیس
|
1 | |
پریس ریلیز: جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ گوالیرئی پولیس کی بلاتفریق کارروائیاں، قتل و چوری کے کیسز میں ملوث ملزمان گرفتار، آلہ قتل و چوری شدہ سامان برآمد
تفصیل:
سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے عین مطابق ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی گوھر علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھریلو ناچاقی کی بناء پر مسمات (ز) کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان کو بے نقاب کیا۔ ملزمان محمد امین ولد مسین (سسر) اور بیٹا صاحب اللہ (مقتولہ کا شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل 12 بور بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اسی طرح چوری کے کیس میں ملوث ملزم باچا زادہ ولد دوا خان (دیور) ساکن گوالیرئی نے اپنے مائکے گئی ہوئی بھابی کے کمرے کا تالا توڑ کر نقدی، سونے کی ٹاپس، ڈرل مشین، سپرے اور دو عدد گھڑیاں چوری کی تھیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
مزید برآں، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکلیں چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان فضل الرحمن اور فضل الرحیم پسران بہادر خان ساکن گولیرئی اور نصیب گل ولد امیر گل ساکن سین پوڑہ مٹہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ترجمان سوات پولیس
|
2 | |
پریس ریلیز: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ ناکام، ’مغوی‘ خود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
تفصیل:
سوات () حسین احمد ولد غلام سید ساکن خوازہ خیلہ نے تھانہ خوازہ خیلہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا بھائی رشید احمد گھر میں تکرار کے بعد کہیں چلا گیا ہے، جس کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے بھائی کے اغوا کی اطلاع ملی اور رہائی کے عوض 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ درج ہونے کے فوراً بعد واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ، محمد ایاز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔ چونکہ یہ اغوا کا معاملہ تھا، اس لیے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم پولیس نے نہایت مستعدی اور مہارت سے کام لیتے ہوئے حقائق منظرِ عام پر لائے۔
تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مبینہ مغوی رشید احمد نے اپنے ساتھی ارشد ولد چمنے کے ساتھ مل کر خود ہی اپنی اغوائیگی کا ڈھونگ رچایا تھا تاکہ اپنے والد سے 10 لاکھ روپے اینٹھ سکے۔ ایس ایچ او خوازہ خیلہ اور ان کے ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ملزمان اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس
|
3 | |
پریس ریلیز: تھانہ مدین پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کرکے کرنٹ لگنے کا ڈھونگ رچانے والے بیوی، سالی، سالہ اور بھانجہ گرفتار
تفصیل:
سوات () تھانہ مدین پولیس کو اطلاع ملی کہ خالد ولد عبدالمولی، ساکن سورے مدین، اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچا اور لاش کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول کرنٹ لگنے سے نہیں بلکہ قتل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او مدین عزیز خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتہائی شفاف طریقہ کار سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کو کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچانے کا پردہ فاش کیا۔
انہوں نے قتل میں ملوث ملزمان (مقتول کی بیوی ملزمہ (ش)، ملزمہ (ر) دختر خیر محمد (سالی)، ملزم گلزار ولد خیر محمد (سالہ) ساکن کل بنڑ بحرین اور ملزم حمید اللہ ولد گل محمد ساکن مدین (بھانجہ) کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے مقتول کو پانی کی راڈ سے کرنٹ دے کر اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا اور قتل کو کرنٹ لگنے سے موت کا ڈھونگ رچانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن ایس ایچ او مدین نے انتہائی حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے اصل حقائق سامنے لا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور فرضی شناسی اور قابل پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا۔
گرفتار ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا پانی کا راڈ اور دوپٹہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سوات پولیس
|
4 | |
پریس ریلیز: تھانہ مٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی، دورانِ چھاپہ ملزم کے حجرے سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد
تفصیل:
سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مٹہ جاوید اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ چھاپہ طارق جمیل ولد سلیم جاوید کے حجرے سے 150 لیٹر دیسی شراب اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج کرلی گئی ہے۔
ترجمان سوات پولیس
|
5 | |
پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات کا سرکل سٹی اور سرکل بریکوٹ کا دورہ، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ
تفصیل:
سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات نے اندرون شہر مینگورہ بازار، رحیم آباد اور سٹی سینٹر کے علاوہ سرکل بریکوٹ میں واقع تھانہ غالیگے اور دیگر چوکیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ تھانوں اور چوکیوں کی حدود میں واقع بازاروں اور شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید برآں، انہوں نے ماہِ صیام میں عوام الناس کی بہتر سہولیات کے لیے مختلف شاہراہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے، سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنا اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید انہوں نے تھانہ غالیگے میں اپنے گھروں سے دور فرائض انجام دینے والے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر افطاری بھی کی۔
ترجمان سوات پولیس
|
6 |