Press Release Archive

Complete Archive

Browse the complete history of official press releases from Swat Police. All records are preserved here for public reference and transparency.

Complete Records

All Press Releases

64 Records
View
Press Title
#

پریس ریلیز: غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تھانہ بنڑ پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، ملوث افراد خاندانوں سمیت ضلع بدر

تفصیل: غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف تھانہ بنڑ پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، ملوث افراد خاندانوں سمیت ضلع بدر سوات:- عوامی شکایات پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس کے بعد ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ بنڑ کی حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرتے ہوئے انہیں خاندانوں سمیت ضلع بدر کر دیا۔ سوات: پرامن معاشرے میں بدنامی کا باعث بننے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ڈی پی او سوات سوات: پرامن معاشرے کی تشکیل کے لیے آئندہ بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سوات ترجمان سوات پولیس
15-06-2026 PR-0064
1

پریس ریلیز: جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ گوالیرئی پولیس کی بلاتفریق کارروائیاں، قتل و چوری کے کیسز میں ملوث ملزمان گرفتار، آلہ قتل و چوری شدہ سامان برآمد

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے عین مطابق ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی گوھر علی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھریلو ناچاقی کی بناء پر مسمات (ز) کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان کو بے نقاب کیا۔ ملزمان محمد امین ولد مسین (سسر) اور بیٹا صاحب اللہ (مقتولہ کا شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل 12 بور بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ اسی طرح چوری کے کیس میں ملوث ملزم باچا زادہ ولد دوا خان (دیور) ساکن گوالیرئی نے اپنے مائکے گئی ہوئی بھابی کے کمرے کا تالا توڑ کر نقدی، سونے کی ٹاپس، ڈرل مشین، سپرے اور دو عدد گھڑیاں چوری کی تھیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ مزید برآں، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گوالیرئی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکلیں چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان فضل الرحمن اور فضل الرحیم پسران بہادر خان ساکن گولیرئی اور نصیب گل ولد امیر گل ساکن سین پوڑہ مٹہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان سوات پولیس
31-03-2026 PR-0063
2

پریس ریلیز: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا برائے تاوان کا ڈرامہ ناکام، ’مغوی‘ خود ہی ماسٹر مائنڈ نکلا

تفصیل: سوات () حسین احمد ولد غلام سید ساکن خوازہ خیلہ نے تھانہ خوازہ خیلہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا بھائی رشید احمد گھر میں تکرار کے بعد کہیں چلا گیا ہے، جس کے بعد ایک نامعلوم نمبر سے بھائی کے اغوا کی اطلاع ملی اور رہائی کے عوض 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹ درج ہونے کے فوراً بعد واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ، محمد ایاز خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔ چونکہ یہ اغوا کا معاملہ تھا، اس لیے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم پولیس نے نہایت مستعدی اور مہارت سے کام لیتے ہوئے حقائق منظرِ عام پر لائے۔ تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مبینہ مغوی رشید احمد نے اپنے ساتھی ارشد ولد چمنے کے ساتھ مل کر خود ہی اپنی اغوائیگی کا ڈھونگ رچایا تھا تاکہ اپنے والد سے 10 لاکھ روپے اینٹھ سکے۔ ایس ایچ او خوازہ خیلہ اور ان کے ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ملزمان اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس
31-03-2026 PR-0062
3

پریس ریلیز: تھانہ مدین پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کرکے کرنٹ لگنے کا ڈھونگ رچانے والے بیوی، سالی، سالہ اور بھانجہ گرفتار

تفصیل: سوات () تھانہ مدین پولیس کو اطلاع ملی کہ خالد ولد عبدالمولی، ساکن سورے مدین، اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچا اور لاش کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول کرنٹ لگنے سے نہیں بلکہ قتل کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او مدین عزیز خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتہائی شفاف طریقہ کار سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کو کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچانے کا پردہ فاش کیا۔ انہوں نے قتل میں ملوث ملزمان (مقتول کی بیوی ملزمہ (ش)، ملزمہ (ر) دختر خیر محمد (سالی)، ملزم گلزار ولد خیر محمد (سالہ) ساکن کل بنڑ بحرین اور ملزم حمید اللہ ولد گل محمد ساکن مدین (بھانجہ) کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مقتول کو پانی کی راڈ سے کرنٹ دے کر اور گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا اور قتل کو کرنٹ لگنے سے موت کا ڈھونگ رچانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن ایس ایچ او مدین نے انتہائی حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے اصل حقائق سامنے لا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور فرضی شناسی اور قابل پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا۔ گرفتار ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والا پانی کا راڈ اور دوپٹہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سوات پولیس
31-03-2026 PR-0061
4

پریس ریلیز: تھانہ مٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی، دورانِ چھاپہ ملزم کے حجرے سے 150 لیٹر دیسی شراب برآمد

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مٹہ جاوید اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ چھاپہ طارق جمیل ولد سلیم جاوید کے حجرے سے 150 لیٹر دیسی شراب اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ مٹہ میں مقدمہ درج کرلی گئی ہے۔ ترجمان سوات پولیس
31-03-2026 PR-0060
5

پریس ریلیز: ایڈیشنل ایس پی سوات کا سرکل سٹی اور سرکل بریکوٹ کا دورہ، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ

تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ایس پی سوات نے اندرون شہر مینگورہ بازار، رحیم آباد اور سٹی سینٹر کے علاوہ سرکل بریکوٹ میں واقع تھانہ غالیگے اور دیگر چوکیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مذکورہ تھانوں اور چوکیوں کی حدود میں واقع بازاروں اور شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مزید برآں، انہوں نے ماہِ صیام میں عوام الناس کی بہتر سہولیات کے لیے مختلف شاہراہوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے، سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنا اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید انہوں نے تھانہ غالیگے میں اپنے گھروں سے دور فرائض انجام دینے والے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر افطاری بھی کی۔ ترجمان سوات پولیس
13-03-2026 PR-0059
6

پریس ریلیز: سوات: پولیس اہلکاروں کے درپیش مسائل اور جائز عرض معروض سننے کے لیے ڈی پی او آفس سوات میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

تفصیل: سوات: پولیس فورس کے بہادر جوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ - ڈی پی او سوات سوات: پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تمام بلا جھجک میرے آفس آئیں اور مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ - ڈی پی او سوات سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے پولیس افسران اور جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض معروض سننے کے لیے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس فورس کے یہی بہادر جوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس کے افسران اور جوانوں کے مسائل سننے کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تمام بلا جھجک میرے آفس آئیں اور مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ تمام پولیس افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی اور جانفشانی سے ادا کریں، دوران ڈیوٹی عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ان کی عزت و آبرو کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض منصبی کی احسن طریقے سے ادائیگی پر تمام پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کوتاہی برتنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس
13-03-2026 PR-0058
7

پریس ریلیز: تھانہ مدین پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار، سوزوکی اور موٹر سائیکل برآمد

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مدین عزیز خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم حبیب اللہ ولد خیال نبی ساکن رنزڑہ پل مدین نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہی چچا امداد اللہ ولد سنوبر کے گھر کے قریب سے ان کی سوزوکی چوری کی تھی۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چوری شدہ سوزوکی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان سوات پولیس
13-03-2026 PR-0057
8

پریس ریلیز: تھانہ خوازہ خیلہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ہسپتال کے بہانے موٹر کار لے جا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد آیاز خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کے بہانے موٹر کار لے جا کر اسے فروخت کرنے والے ملزم شیر افضل ولد محمد خان ساکن فیصل آباد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر موٹر کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ خوازہ خیلہ میں مقدمہ درج کر کے اسے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سوات پولیس
04-03-2026 PR-0056
9

پریس ریلیز: ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کا سیکٹر سٹی میں ٹریفک جوانوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام

تفصیل: سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر سیکٹر سٹی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک جوانوں کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز رحیم آباد میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اور ٹریفک اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور رمضان المبارک کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر اُن کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بازاروں اور شاہراہوں پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود جوان جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ خوش اخلاقی، صبر و تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔ آخر میں ملکی سلامتی، امن و امان اور عوامی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
04-03-2026 PR-0055
10

پریس ریلیز: تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کارروائی، غیر معیاری/جعلی شہد تیار کرکے اصلی کے دام بیچنے والے بین الضلاعی ملزمان گرفتار، 16 کلو جعلی شہد برآمد

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات پر، ایس ایچ او تھانہ فضل رحیم نے اپنی دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موبائل گشت کے دوران اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی/غیر معیاری شہد تیار کرنے اور اسے اصلی شہد کے داموں فروخت کرنے والے بین الضلاعی ملزمان ثناء اللہ ولد سلطان گل، رازی اعظم ولد ودر گل، ولی اللہ ولد محمد اعظم اور سیراج الدین ساکنان بیلے بابا شانگلہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 کلو جعلی/غیر معیاری شہد اور جعلی شہد تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سوات پولیس
04-03-2026 PR-0054
11

پریس ریلیز: ایس ایچ او تھانہ بنڑ کی کامیاب کارروائی، مردان پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ فضل رحیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مردان پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری گل خان ولد باچا خان ساکن پارہوتی مردان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سوات پولیس
04-03-2026 PR-0053
12

پریس ریلیز: سوات: امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ خوازہ خیلہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے، ایس ایچ او تھانہ خوازہ محمد آیاز کی قیادت میں تھانہ خوازہ خیلہ کی حدود، بیراڑئی، بلوگرام، میرہ، نیو بائی پاس، بھٹئی اور بانڈئی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں آپریشن پولیس، ڈی ایس بی اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ سرچ آپریشن کے دوران جرائم پیشہ عناصر سے ممکنہ طور پر وابستہ افراد کی پناہ گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کی گئی، ان سے سماج دشمن عناصر کی موجودگی کے بارے میں معلومات لی گئیں اور معاشرے میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی گئی۔ ترجمان سوات پولیس
28-01-2026 PR-0052
13

پریس ریلیز: تھانہ چارباغ پولیس کی کامیاب کارروائی، جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان گرفتار، 4000 یو اے ای درہم اور مبلغ 170,000 روپے جعلی رقم برآمد

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر، ایس ایچ او تھانہ چارباغ اکبر حسین خان نے دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ، دھوکہ دہی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے اور انہیں مالی نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے بین الصوبائی فراڈیہ گروپ اور جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے میں ملوث ملزمان جمال خان ولد جان محمد ساکن پشاور سے 1600 جعلی درہم، ملزم یونس خان ولد جانس خان ساکن رشید گھڑی پشاور سے 1400 جعلی درہم، اور ملزم طارق ولد صابر علی ساکن گھڑی واحد آباد پشاور سے 1000 جعلی درہم برآمد کرکے گرفتار کر لیے گئے۔ جبکہ ملزم نعمان خان ولد وارث خان ساکن منگلور سے 170,000 روپے جعلی پاکستانی رقم برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس
28-01-2026 PR-0051
14

پریس ریلیز: تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کارروائی، گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد

تفصیل: سوات () مدعی خان زیب ولد امیر زیب، ساکن رحیم آباد حال بارامہ نے تھانہ مینگورہ میں اپنے گھر سے سامان چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی سخت ہدایات پر، ایس ڈی پی او سرکل سٹی بخت زادہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ حبیب سید نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والے ملزم عدنان عرف دانے کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان، جسے اس نے ایک کباڑی کے ہاتھ فروخت کیا تھا، برآمد کر لیا گیا ہے۔ جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ترجمان سوات پولیس
28-01-2026 PR-0050
15

پریس ریلیز: سوات: جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ فتح پور پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت تین مجرم اشتہاری گرفتار

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتح پور ضیاء الرحمٰن نے مختلف کامیاب کارروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کاشف ولد شفیع احمد، جو کہ مجرم اشتہاری بھی تھا، کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 104 گرام آئیس برآمد کی گئی۔ اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران مجرم اشتہاری ملزمان رحمان اللہ عرف احسان ولد فضل ربی اور انور علی ولد دولت خان، ساکنان پیا خوڑ کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کر لیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس
12-01-2026 PR-0049
16

پریس ریلیز: سوات: محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

تفصیل: سوات () محکمہ پولیس میں طویل خدمات کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کے اعزاز میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زیراب گل خان، ایس ڈی پی او سٹی بخت ذادہ خان، آر ائی پولیس لائن نثارالدین اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ایس ڈی پی او سٹی نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی محکمہ پولیس کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک طے شدہ حصہ ہے، جسے باعزت طریقے سے طے کرنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ اس محکمے اور عوام کی خدمت میں صرف کیا۔ آپ کی محکمانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باقی ماندہ زندگی نہایت خوشی اور پُرسکون طریقے سے گزارنے کی امید بھی ظاہر کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رحیم باچا کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سوینئرز پیش کیے۔ ترجمان سوات پولیس
12-01-2026 PR-0048
17

پریس ریلیز: تھانہ کبل پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کامیاب کارروائیاں منشیات فروش و قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، 1696 گرام چرس برآمد

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان امجد علی ولد جلال الدین ساکن علیگرامہ سے 1050 گرام چرس جبکہ شرافت علی ولد صاحب جان ساکن علیگرامہ سے 646 گرام چرس برآمد کی۔ دونوں کے خلاف امتناع ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے۔ اسی طرح قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم ریاض ولد فضل کریمث ساکن کانجو کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس
12-01-2026 PR-0047
18

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا سوات پریس کلب کا دورہ

تفصیل: سوات () ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئی منتخب ہونے والے سوات پریس کلب کے چیرمین فضل رحیم خان ،سوات یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم سمیت تمام عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے قیام امن کے لیے میڈیا نمائندوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں صحافیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ سوات پولیس میڈیا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو ہمیشہ فروغ دیتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی باہمی تعاون سے امن کے قیام کو یقینی بنا کر سوات کو امن کا گہوارہ بنائے رکھیں گے۔ ترجمان سوات پولیس
12-01-2026 PR-0046
19

پریس ریلیز: جعلی پولیس اہلکار گرفتار، ایک عدد رائفل، 320 کارتوس اور جعلی سروس کارڈز برآمد

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم کے نگرانی میں تھانہ رحیم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ جعلی پولیس اہلکار کہ شناخت عمران اللہ ولد زاہد اللہ ساکن حریف خیل بڈا بیرہ ضلع پشاور سے ہوئی۔ جعلی پولیس اہلکار کے قبضے سے ایک عدد رائفل، 320 عدد کارتوس، تین عدد جعلی سروس کارڈز برآمد کرکے تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم پر تھانہ بڈھ بیر پشاور میں تین آیف آئی آرز درج ہیں مقدمہ علت 606 سال 2022 7ATA، 148، 149۔ مقدمہ علت 581 سال 2022 جرم 506,148,149 مقدمہ علت 1347 جرم 7ATA, 324, 148, 149
31-10-2025 PR-0045
20

پریس ریلیز: ضلع سوات میں پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بہتری کے لیے ورکشاپس کا سلسلہ جاری

تفصیل: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی احکامات کی روشنی میں پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز سوات میں ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام ایس پی ہیڈکوارٹر عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں ایلیٹ فورس کے ماہر اہلکاروں کی معاونت سے انتہائی منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے۔ ان تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کی مہارت میں اضافہ، جدید اسلحہ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور جدید تقاضوں کے مطابق ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ اس تربیت سے نہ صرف اہلکاروں کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مناسب ردعمل ظاہر کرنے کی صلاحیت حاصل ہو رہی ہے، بلکہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو بھی مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہیگا تاکہ تمام پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں میں بہتری لایا جاسکے۔
27-10-2025 PR-0044
21

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر مختلف سنٹرز کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیل: آج ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سیکورٹی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور متعلقہ ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اطراف ہر قسم کی سیکورٹی اور ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
27-10-2025 PR-0043
22

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا پولیس پوسٹ اور پولیس سہولت مرکز عالم گنج کا دورہ سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے آج بروز اتوار تحصیل چارباغ میں واقع پولیس پوسٹ عالم گنج اور پولیس سہولت مرکز عالم گنج کا دورہ کیا۔

تفصیل: دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے پولیس پوسٹ میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ اور مستعد رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس جوانوں کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ بعد ازاں ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے پولیس سہولت مرکز عالم گنج کا معائنہ کیا اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ سہولت مراکز کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس خدمات کی آسان فراہمی ہے، جن میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ، کرایہ داران اندراج، گمشدگی رپورٹ، کردار سرٹیفیکیٹ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ ڈی پی او سوات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سہولت مراکز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں تاکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ شفاف اور فوری خدمات میسر آ سکیں۔ ترجمان سوات پولیس
27-10-2025 PR-0042
23

پریس ریلیز: سوات پولیس، پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا تحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند ،انظر گے کے میں مشترکہ سرچ آپریشن

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: آج بروز منگل قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روزتحصیل مٹہ کے علاقہ بیاکند روڈ،اینزرگے ڈاگ میں نا معلوم مسلح افراد نے پولیو ڈیوٹی پر مامور سوات لیویز فورس کے اہلکار عبد الکبیر کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر کر شہید کر دیا گیا۔ واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی پی او سوات محمد عمر خان پولیس افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی پیر زردبادشاہ و دیگر پولیس افسرا ن بھی موجود تھے۔ وقوعہ کے بعد سوات پولیس ، پاک آرمی اور کاونٹرٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا جو تا حال جاری ہے۔
17-10-2025 PR-0041
24

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں سوات پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری۔

تفصیل: ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف سید حبیب شاہ نے ایس ایچ اوز تھانہ منگلور سرباز خان اور پولیس جوانوں کے ہمراہ تھانہ منگلور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں آپریشن پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث عناصر کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی گئی۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا بنیادی مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔
25-09-2025 PR-0040
25

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز سوات کا دورہ سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کبل سوات کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس لائنز کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے محکمہ پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کا انسپکشن بھی کیا اور متعلقہ پولیس افسران کو سرکاری گاڑیوں کی اچھی دیکھ بھال کے احکامات بھی جاری کئیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی سیکورٹی عطاءاللہ شمس، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زیرآب گل، دی ایس پی سرکل کبل امجد علی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے سرکل کبل کے حدود میں واقع مختلف چوکیوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ چوکیوں کی عمارت کا معائنہ بھی کیا۔ انہون نے چوکیوں میں تعینات پولیس جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہویے کہا کہ دوران ڈیوٹی/ناکہ بندی عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں اور ڈیوٹی کے دوران سیفٹی گئیرز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
25-09-2025 PR-0039
26

پریس ریلیز: سوات پولیس کا سرکل مٹہ میں ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر، ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سماج دشمن عناصر و دیگر جرائم میں ملوث افراد کی سرکوبی کے لیے سرکل مٹہ کے مختلف علاقوں میں ایس ایچ اوز کے نگرانی میں ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہیں۔ رات کے وقت ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنا اور ان کے روک تھام کے لیے موثر کاروائیاں عمل میں لانا ہیں۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ناکہ بندی و سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ ترجمان سوات پولیس
23-09-2025 PR-0038
27

پریس ریلیز: ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف حبیب شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوکاری زاہد اللہ خان اور اس کی ٹیم کی کامیاب کارروائی، قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل پستول سمیت گرفتار

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ روز تھا نہ کوکاری کے حدود دنگرام میں موٹر کار سوار اور موٹر سائیکل سواروں کے درمیان وقتی تکرار ہوئی۔ اسی دوران دو بھائی مسمی نثار اور ناصر نے موٹر سائیکل سوار اور ملزم ذاکر ولد محمد رحمان ساکن خواجہ آباد کے مابین صلح/خلاصی کرانا چاہا تو ملزم ذاکر نے گاڑی سے پستول نکال کر دونوں بھائیوں پر فائرنگ کی جس سے ناصر جاں بحق اور نثار خان زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے بعد موٹر کار سوار ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ محمد عمر خان نے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف حبیب شاہ خان کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا، ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوکاری زاہد اللہ نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم ذاکر ولد محمد رحمان ساکن خواجہ آباد کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔ ترجمان سوات پولیس
15-09-2025 PR-0037
28

پریس ریلیز: تھانہ مٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، 800 لیٹر دیسی شراب ، ایک عدد رائفل اور پستول برآمد

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: ڈی ایس پی سرکل مٹہ بخت زادہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ حبیب سید خان نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مٹہ کو مطلوب ملزم انوار اللہ ولد اکرام ساکن شوخدڑہ مٹہ کے گھر پر پولیس جوانوں اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ چھاپہ زنی کی۔ تھانہ مٹہ کو مطلوب ملزم عدم موجود تھا جبکہ گھر کے تلاشی لینے پر ملزم کے گھر سے 800 لیٹردیسی شراب ، شراب بنانے کے لئے استعمال ہونے والے سامان ، ایک عدد رائفل اور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔ تھانہ مٹہ پولیس نے ملزم انوار اللہ کے خلاف مقدرمہ درج رجسٹرڈ کیا ۔
29-08-2025 PR-0036
29

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا احسن اقدام، سیلاب سے متاثرہ پولیس اہلکاروں میں امدادی چیک تقسیم

تفصیل: تفصیلات کے مطابق () ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے حالیہ سیلاب میں متاثر ہونے والے پولیس جوانوں کو اپنے دفتر بلا کر ان میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سوات پولیس ہمیشہ اپنے متاثرہ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے کئی افراد بے گھر اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔ ان مشکل حالات میں، ہمارا فرض ہے کہ ہم متاثرہ پولیس اہلکاروں کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ متاثرین کو بحالی اور تعمیر نو کے مراحل میں ہر قسم کی معاونت جاری رہے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارا کوئی بھی اہلکار یا اس کا خاندان تنہائی اور بے یارومددگار محسوس نہ کرے۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف متاثرہ اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اہم ہے بلکہ پولیس فورس کے اندر باہمی ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کو بھی مزید مضبوط کرتا ہے۔ ایسے اقدامات سے ادارے کے اندر وفاداری اور فرض شناسی کا جذبہ بھی پروان چڑھتا ہے۔ ترجمان سوات پولیس
29-08-2025 PR-0035
30

پریس ریلیز: سوات: ایس پی اپر سوات نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چوکی بالاسور اور گارد اسمانکو کا دورہ کیا۔

تفصیل: تفصیلات کے مطابق () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس پی اپر سوات شوکت علی نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر چوکی بالاسور اور گارد اسمانکو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پوائنٹس، اسلحہ و ایمونیشن، پولیس نفری، تعمیراتی کام اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا باریک بینی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اس لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ڈیوٹی کے دوران ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے، موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کیا جائے، سیکیورٹی ڈیوٹی نہایت یکسوئی اور جانفشانی کے ساتھ نبھائی جائے اور کسی حالات بھی کی بروقت تدارک کے لیے اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ حالات کی پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے اور قیام امن کو مزید مستحکم بنانے کے لیےچوکی بالاسور، اسمانکو اور ان سے منسلک پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھی کیا، جہاں انہوں نے مشکوک لوگوں اور سماج دشمن عناصر میں ملوث افراد کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی، علاقے کی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں کسی بھی مشکوک سرگرمی اور لوگوں کی موجودگی کی حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے اور قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیے سوات پولیس کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی تاکید کی۔ ترجمان سوات پولیس
25-08-2025 PR-0034
31

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا سیلاب کے دوسرے روز مختلف مقامات کا دورہ اور صورتحال کا جائزہ

تفصیل: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع سوات میں بھی سیلاب نے بڑی تباہی مچا دی، جس سے شاہراہیں، سرکاری تنصیبات، مارکیٹس وغیرہ کو کافی نقصان پہنچا۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے سیلاب کے دوسرے روز اندروں شہر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے تھانہ مینگورہ کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ مینگورہ میں جاری نکاسی آب و صفائی کا جائزہ لیا اور ٹیم ایم اے، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن سوات پولیس کے افسران و جوانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے انہیں بہترین فرائض ادا کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ منگلور کا دورہ کیا، جہاں ایس ایچ او تھانہ منگلور نے ڈی پی او سوات کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ پولیس آفت زدہ عوام کی امداد میں پیش پیش رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور وہ عوامی خدمت کے لیے الرٹ ہیں۔ خواہ قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی، سوات پولیس اپنی عوام کی حفاظت کے لیے سینہ تانے موجود ہے۔
18-08-2025 PR-0033
32

پریس ریلیز: * خیبرپختونخوا پولیس عوام کی خادم ہے اور مصیبت میں مبتلا عوام کی امداد میں پیش پیش ہے۔ ڈی پی او سوات * سوات پولیس نے پولیس انفراسٹرکچر کے سیلاب کے نظر ہونے کے باوجود ضلع کے مختلف متاثرہ علاقوں میں عوامی ریلیف کی سر گرمیوں میں حصہ لیا،

تفصیل: * تھانہ منگورہ، تھانہ بنڑ، تھانہ ملم جبہ، تھانہ رحیم آباد، تھانہ خوازہ خیلہ و دیگر تھانوں کے پولیس نے ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، * ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان گنڈاپور کی نگرانی میں سوات پولیس مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کیساتھ کھڑی ہے۔ پریس ریلیز ضلع سوات انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں مالاکنڈ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کی امداد کے لیے سوات پولیس نے ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کیے ہیں۔ سوات پولیس ضلعے کے مختلف تھانوں میں امداد کاموں میں مصروف ہے۔ تھانہ سیدو شریف کی نفری سول سوسائٹی اور ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہے جبکہ تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے بھی دیگر محکموں کے افسران کیساتھ مل کر ریلیف اینڈ ریسکیو کی سر گرمیوں میں حصہ لیا۔ تھانہ منگلور کے جوانوں نے سیلاب کے دوران لکڑیاں پکڑنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں اور کئی جوانوں کو پانی کی نظر ہونے سے روکا جبکہ تھانہ ملم جبہ کے جوان پہاڑی تودے گرنے کے باوجود بھی عوام کی خدمت میں مصروف رہے۔ حالیہ تباہی کن سیلابی صورتحال میں تھانہ مینگورہ کو بھی نقصان پہنچا جہاں دیوار گر گئی اور پولیس کی گاڑیوں اور پیٹرولنگ موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان گنڈاپور کے مطابق پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور وہ عوامی خدمت کیلئے الرٹ ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا دہشتگردی سوات پولیس اپنی عوام کی حفاظت کیلئے سینہ تانے موجود ہے۔
18-08-2025 PR-0032
33

پریس ریلیز: سوات: تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سوات پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تحفظِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیری گوہر علی نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اور دیگر پولیس کے ہمراہ مونڈہ سر، کنڈ، پنونڑی ،دیر اور سوات باؤنڈری و دیگر مضافات وغیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سماج دشمن عناصر کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی گئی۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا بنیادی مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق، ضلع بھر میں ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام سے بھی درخواست ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک فرد کی نشاندہی فوراً پولیس کو کریں، تاکہ بروقت کارروائی کر کے امن کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔
13-08-2025 PR-0031
34

پریس ریلیز: 05 اگست 2025 – یومِ استحصالِ کشمیر ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

تفصیل: سوات: آج 05 اگست کو دنیا بھر کی طرح ضلع سوات میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر عقیدت اور یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ 05 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات، جن کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، کی یاد میں ہر سال یہ دن یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر نے کی۔ ریلی میں شرکت سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ارحم مختار، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ، پولیس، محکمہ تعلیم، سول ڈیفنس، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی، اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ، محکمہ امورنوجوانان سوات دیگر محکموں کے افسران و اہلکار، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری و پاکستانی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں زوردار نعرے بازی کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع سوات کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ چھسالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا جو سلسلہ جاری رکھا ہے، وہ ناقابلِ قبول ہے۔ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو اُن کے بنیادی حق "حقِ خودارادیت" سے محروم رکھا گیا ہے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی روزِ اول سے جاری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ کشمیری عوام کو اُن کا جائز حق مل سکے۔
05-08-2025 PR-0030
35

پریس ریلیز: ننھے پھول، چہروں پر مسکراہٹیں، مستقبل کے درخشاں ستارے

تفصیل: یہ معصوم چہرے کسی اور کے نہیں، بلکہ ہمارے عظیم، بہادر اور شیردل شہید پولیس اہلکاروں کے روشن مستقبل ہیں۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان کے جرأت مندانہ قربانیوں کی بدولت ہم پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم ان کے احسانوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ آج "یومِ شہدائے پولیس" کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان بچوں میں تحائف اور کھلونے تقسیم کیے۔ ہمارے شہیدوں کی اولادیں ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی تربیت اور تعلیم ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر عہد کریں کہ ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان
05-08-2025 PR-0029
36

پریس ریلیز: یومِ شہداء پولیس ہفتہ خیبرپختونخواہ عقیدت، احترام اور جذبے سے منایا جارہا ہے خیبرپختونخوا پولیس کے زیر اہتمام یومِ شہداء پولیس ہفتہ نہایت جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اُن عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تفصیل: انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی خصوصی ہدایات پر شہداء کی قبروں پر حاضری، سلامی، اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ اُن کی قربانیوں کو سراہا جا سکے اور اُن کے ورثاء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ ڈی ایس پی سرکل مدین جہانزیب خان نے ایس ایچ او تھانہ مدین زاہد شاہ خان اور پولیس جوانوں کے ہمراہ شہید کانسٹیبل خیر الہادی سکنہ کالاگے مدین کے قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے دستے نے شہید کے قبر پر سلامی دی۔ شہید کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
31-07-2025 PR-0028
37

پریس ریلیز: یومِ شہداء پولیس 4 اگست 2025 کی تیاریوں کا آغا ز، ملاکنڈ ریجن پولیس کی جانب سے تقریری مقابلے کا انعقاد

تفصیل: سوات: خیبرپختونخوا پولیس ہر سال 4 اگست کو "یومِ شہداء پولیس" نہایت عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ اسی سلسلے میں سال 2025 کی تقریبات کے پیش نظر ضلع سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ایک شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس جوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع کے تھانوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی تقریری صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے "شہداء کی لازوال قربانیاں"، "امن کی قیمت"، "پولیس کی خدمات" اور "قوم کی سلامتی میں پولیس کا کردار" جیسے اہم اور جذباتی موضوعات پر دل کو چھو لینے والی تقاریر پیش کیں۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ، شیر اکبر نے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریجن کی سطح پر اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو صوبائی سطح پر پشاور میں ہونے والے یومِ شہداء کے مرکزی پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جائے گا، جہاں وہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، جناب ذوالفقار حمید اور دیگر اعلیٰ افسران کے روبرو اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، "ہمارے شہداء اس ملک کا اصل سرمایہ ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک پرامن اور محفوظ پاکستان میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان تقریری مقابلوں کا مقصد نہ صرف شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، بلکہ ہماری نوجوان نسل کو ان کے مشن سے جوڑنا بھی ہے۔ ایسی سرگرمیاں پولیس اہلکاروں کی فکری، اخلاقی اور جذباتی تربیت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔" مقابلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ان منتخب اہلکاروں کو پشاور میں یومِ شہداء پولیس کے مرکزی پروگرام میں شرکت کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، جہاں وہملاکنڈ پولیس کی نمائندگی کریں گے۔
31-07-2025 PR-0027
38

پریس ریلیز: سوات: ایس ایچ او بخت اللہ خان کی قیادت میں تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ شکردرہ کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تحفظِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کے سربراہی میں ایس ایچ اُو تھانہ شکردہ بخت اللہ خان نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ شکردرہ کے حدود میں واقع مختلف علاقوں کوزہ شیرپلم، بر شیرپلم، پیرکلے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث عناصر کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی گئی۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا بنیادی مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔
22-07-2025 PR-0026
39

پریس ریلیز: ایس ایچ او حیات خان کی قیادت میں تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کبل کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تحفظِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کے سربراہی اور ڈی ایس پی سرکل کبل امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کبل حیات خان نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ کبل کے حدود میں واقع مختلف علاقوں، توتبنڑے ، ملوچ ، خٹ کوٹو میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندیاں کی گئی جس میں مشکوک لوگوں اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مزید سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث عناصر کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی گئی۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا بنیادی مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس
21-07-2025 PR-0025
40

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ایس ایچ او تھانہ فتح پور آیاز خان نے نماز عشاء کے بعد اہلیان باچا ڈھیرئی،باغ ڈھیرئی،ماشیگئی وغیرہ کے ساتھ مسجد میں ملاقات کی۔

تفصیل: انہوں نے شرکاء سے مشکوک سرگرمیوں، جرائم پیشہ افراد، منشیات،اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام میں پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی اپیل کی۔ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اپیل . نوجوان نسل کی راہنمائی اور اصلاحی کردار کے لیے علما کرام سے تعاون کی اپیل کی. انہوں نے علاقہ معزیزین کو یقین دہانی کرائی کہ منشیات فروشان کیساتھ کسی قسم رعایت نہیں کی جائیگی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ علاقہ معزیزین نے جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف سوات پولیس کا شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
17-07-2025 PR-0024
41

پریس ریلیز: تھانہ کبل پولیس کی کامیاب کاروائی، قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد مشتاق احمد ولد فضل عزیز سکنہ کوز چم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: گزشتہ دنوں مشتاق احمد ولد فضل عزیز سکنہ کوز چم کبل کو نہر کے کنارے ملزمان نے خنجر سے وار کرکے قتل کر دیا تھا تھانہ کبل پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا *واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات محمد عمر نے ڈی ایس پی سرکل کبل امجد علی، ایس ایچ اُو تھانہ کبل حیات خان کو قتل میں ملوث ملزمان جلد از جلدگرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔* ایچ او تھانہ کبل نے ڈی ایس پی سرکل کبل امجد علی کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں نامزد مرکزی ملزم برکت علی ولد ظفر علی سکنہ کبل اور شریک جرم ساتھی فرحان ولد بشیر خان سکنہ کبل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔
17-07-2025 PR-0023
42

پریس ریلیز: امن و امان کے تحفظ کے لیے سوات پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے خصوصی احکامات کے مطابق، علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ شہنشاہ خان کے نگرانی میں تھانہ شموزی کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران علاقائی معززین سے ملاقاتیں کی گئیں اور انہیں کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ شموزی کے حدودگھڑئئ، خزانہ،چلیرہ،نمووگرام سوات،لوئر دیر باونڈریز وملحقہ بانڈہ جات و دیگر مضافاتی علاقوں میں کیے گئے، جس میں میں تھانہ شموزی پولیس، لیڈی پولیس ، سی ٹی ڈی ،ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔
10-07-2025 PR-0022
43

پریس ریلیز: خدمت کے جذبے سے سر شار خیبرپختونخوا پولیس

تفصیل: گزشتہ روز سوات کے سیاحتی علاقہ مانکیال خوڑ ندی میں 6 سالہ بچی گر گئی تھی۔ اسی دوران مانکیال چوکی میں تعینات پولیس جوان گوہر زمان نے جان کی پرواہ کئے بغیر خوڑ ندی میں چلانگ لگا کر 6 سالہ بچی کو ریسکیو کرکے فوری طور پر طبی امداد دے کر زندگی بچائی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن شیر اکبر نے مذکورہ جوان کو اپنے دفتر بلا کر توصیفی سند اور نقد انعام سے نوازا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے جوانان خیبرپختونخوا پولیس کی قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ عوام کی جان و مال کی تحفظ خیبرپختونخوا پولیس بالخصوص ملاکنڈ ریجن پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
10-07-2025 PR-0021
44

پریس ریلیز: ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے جوانوں نے گمشدہ پرس جس میں قیمتی کاغذات اور تقریباً ایک لاکھ روپے نقد موجود تھے اصل مالک کو حوالہ کیا۔

تفصیل: رائیڈر عمران جو کہ مین جی ٹی رحیم آباد میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ ان کو ایک پرس روڈ پر پڑا ملا جس میں قیمتی کاغذات اور ایک لاکھ روپے نقد موجود تھے۔ ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے حکام نے اصل مالک کو ڈھونڈا اور ٹریفک ہیڈکوارٹر رحیم آباد میں انہیں ان کا پرس حوالہ کیا جس پر انہوں نے سوات ٹریفک وارڈن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دی۔
08-07-2025 PR-0020
45

پریس ریلیز: امن و امان کے تحفظ کے لیے سوات پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے خصوصی احکامات کے مطابق، علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سوات پولیس نے تھانہ غالیگے اور تھانہ شکردرہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز منعقد کیں۔ سرچ آپریشنز کے دوران علاقائی معززین سے ملاقاتیں کی گئیں اور انہیں کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ غالیگے کے حدود، کنڈاک، جہانگیر، بلوکلے اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کیے گئے، جس میں میں تھانہ غالیگے پولیس، پاک آرمی کے جوانوں، سی ٹی ڈی اور ڈی ایس بی کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اسی طرح، تھانہ شکردرہ کے حدود میں ماشو بانڈئی، عثمانی سر، قاضی آباد اور ٹاور سر کے علاقوں میں ایس ایچ او تھانہ شکردرہ کی قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ ترجمان سوات پولیس
08-07-2025 PR-0019
46

پریس ریلیز: ہید اے سی فیصل اسماعیل کی فاتحہ خوانی کے لیے بیرسٹر سیف، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی ذوالفقار حمید کی سوات آمد آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے ہمراہ شہید اے سی فیصل اسماعیل کے اہلخانہ سے تعزیت کی شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کیلئے دعائیں، ⁠ملوث افراد کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی

تفصیل: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے ہمراہ باجوڑ حملے میں شہید اے سی نواگئی فیصل اسماعیل کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے سوات کا دورہ کیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر، ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان بھی تھے۔ اس موقع پر شہید اے سی فیصل اسماعیل کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
04-07-2025 PR-0018
47

پریس ریلیز: اسسٹنٹ کمشنر نواگئی (باجوڑ) فیصل اسماعیل کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے اوڈیگرام سوات میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

تفصیل: باجوڑ کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں سرکاری ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک آئی ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی علاقے اوڈیگرام، سوات میں ادا کر دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار نواگئی عبدل وکیل، اے۔ایس۔ائی نورحکیم ، کانسٹیبل ذاہد، فضل منان ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ بھی شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ نمازِ جنازہ میں بریگیڈیئر آمیر، کمشنر مالاکنڈ عابد خان، آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر، ڈی سی سلیم جان، ڈی پی او سوات محمد عمر خان سمیت سول و عسکری افسران، پولیس افسران و جوانوں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلیٰ افسران نے شہید فیصل اسماعیل کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے، جب کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ بعد ازاں شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
04-07-2025 PR-0017
48

پریس ریلیز: سوات پولیس کی زبردست کارروائی بدنامِ زمانہ منشیات /دہشت گردی کیس میں مطلوب مجرم اشتہاری محبوب ولد سرزمین سکنہ کوزہ درشخیلہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد/مجرم اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایس پی اپر سوات شوکت علی کے نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل مٹہ بخت زادہ خان ،ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ حبیب سید نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کیس میں مطلوب بدنامہ زمانہ منشیات فروش محبوب ولد سرزمین سکنہ خوزہ درشخیلہ پر چھاپہ زنی کی۔ دوران چھاپہ زنی مطلوب مجرم اشتہاری نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی ۔ تھانہ مٹہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش/مجرم اشتہاری ہلاک ہوا۔ ہلاک مجرم اشتہاری نے گزشتہ سال 2024 میں پولیس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوا تھا، ہلاک مجرم اشتہاری کے خلاف ضلع سوات کے مختلف تھانوں میں مختلف جرائم کے مقدمات درج تھے جس کی تفصیل درجہ ذیل ہیں۔ 1۔ مقدمہ علت 1075مورخہ 21-09-2014 جرم 279-112-3mvo تھانہ مٹہ 2۔ مقدمہ علت 420مورخہ22-04-2015 جرم 4PHOتھانہ مٹہ 3۔ مقدمہ علت 794مورخہ 12-07-2015 جرم 4PHOتھانہ مٹہ 4۔ مقدمہ علت 957مورخہ 08-09-2015جرم 4PHOتھانہ مٹہ 5۔ مقدمہ علت 1266مورخہ15-12-2015 جرم 4PHOتھانہ مٹہ 6۔ مقدمہ علت 633مورخہ13-07-2016جرم 4PHOتھانہ مٹہ 7۔ مقدمہ علت 483مورخہ13-05-2017جرم 15AAتھانہ مٹہ 8۔ مقدمہ علت 36 مورخہ11-01-2021جرم 337H-15AAتھانہ مٹہ 9۔ مقدمہ علت 42 مورخہ14-01-2021جرم 9DCNSAتھانہ بحرین 10۔ مقدمہ علت 55 مورخہ14-02-2020جرم 9CKPCNSA-15AAتھانہ مینگورہ 11۔ مقدمہ علت 751مورخہ24-09-2020جرم 9DKPCNSAتھانہ مینگورہ 12۔ مقدمہ علت 1114مورخہ:14-07-2021 جرم9D/11CKPCNSA-15AAتھانہ مینگورہ 13۔ مقدمہ علت 270مورخہ23-05-2024جرم457PPC-380تھانہ مٹہ 14۔ مقدمہ علت 275مورخہ26-05-2024جرم 11B/17KPCNSAتھانہ مٹہ 15۔ مقدمہ علت 265مورخہ21-05-2024جرم 7ATA-324-186-189-353-15AA-11BKCPNSA-9DKPCNSA تھانہ مٹہ 16۔ مقدمہ علت 278مورخہ25-05-2025جرم 9(i), 3(b) KPCNSAتھانہ مٹہ ترجمان سوات پولیس
26-06-2025 PR-0016
49

پریس ریلیز: سوات: تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ منگلور کے حدود میں سوات پولیس، پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد۔

تفصیل: سوات ( ) ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے جاری کردہ ہدایات کے عین مطابق تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سرکل ایس ڈی پی او سیدو شریف حبیب شاہ کے سربراہی میں تھانہ منگلور کے حدود میں سوات پولیس، پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد کی گئی ۔ سرچ آپریشن میں ڈسٹرکٹ پولیس،سی ٹی ڈی ، ڈی ایس بی اہلکاران اور پاک آرمی کی جوانوں نے شرکت کی ۔ سرچ آپریشن تھانہ منگلور کے حدود بنجوٹ ، سر سردارے ،کنڈونہ، جبڑ میں کی گئی۔اس آپر یشن کے دوران علاقہ معززین سے بھی ملاقاتیں کی گئی جنہیں موجودہ حالات کے پیش نظر پر آمن معاشرے کے تشکیل کے لیے کسی بھی مشکوک سرگرمی کے حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی تاکید کی گئی۔ مزید اپریشن کے دوران چوکی بنجوٹ اور بشبنڑ میں آن ڈیوٹی پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کی گئی جنہیں سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں گئیں۔ ترجمان سوات پولیس
26-06-2025 PR-0015
50

پریس ریلیز: سوات: ایس ایچ او حیات خان کی قیادت میں تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کبل کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر تحفظِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کے سربراہی اور ڈی ایس پی سرکل کبل امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کبل حیات خان نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اور دیگر پولیس کے ہمراہ تھانہ کبل کے حدود میں واقع مختلف علاقوں، توتانوں بانڈئی، قالاگے اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندیاں کی گئی جس میں مشکوک لوگوں اور گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مزید سرچ آپریشن کے دوران جرائم میں ملوث عناصر کے ممکنہ پناہ گاہوں کی چھان بین کی گئی۔ علاقے کے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی حوالے سے پولیس کو بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا بنیادی مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔ ترجمان سوات پولیس
20-06-2025 PR-0014
51

پریس ریلیز: ٹریفک ہیڈکوارٹر رحیم آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ٹریفک پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہیگا ، غفلت کا مظاہرہ کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ، ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب خان

تفصیل: سوات (پریس ریلیز) ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے زیر اہتمام ٹریفک ہیڈ کوارٹر رحیم آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان سمیت دیگر ٹریفک افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن خان نے بہتر کارکردگی پر اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد رقوم تقسیم کی۔ تقریب کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹریفک وارڈن پولیس کے افسران و اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹیاں انجام دیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران و اہلکار پوری جانفشانی کیساتھ ٹریفک کی روانی اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک وارڈن پولیس میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تعطل آپریشن جاری رکھیں اور کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ۔
19-06-2025 PR-0013
52

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا۔

تفصیل: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبہ بھر میں عوام کو فوری اور ایک ہی چھت تلے بیشر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں سہولت مرکز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے رحیم آباد میں زیر *تعمیر پولیس سہولت* مرکز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو جاری تعمیراتی کام بہتر طریقے سے اور جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کئیں۔
19-06-2025 PR-0012
53

پریس ریلیز: تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، قمار بازی کی محفل اُلٹ ڈالی جوا باز گرفتار ، 56700 برآمد، چار ملزمان گرفتار

تفصیل: تفصیلات کے مطابق: جرائم پیشہ افراد کے خلاف سوات پولیس کی کارروائیاں جاری، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ اختر ایوب خان نے پولیس جوانوں کے ہمراہ تھانہ بنڑ کے حدود میں کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کی محفل اُلٹ ڈالی، قماربازی میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھو ں گرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 56700روپے برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں محمد بلال ولد میر زادہ ساکن پڑانگ چارسدہ ،شاہ سوار ولد اجمل ساکن میاں کلے چارسدہ ،زیشان ولد شیر محمد ساکن خواجہ آباد مینگورہ،حضرت علی ولد علی اکبر ساکن مکان باغ مینگورہ شامل ہیں اسی طرح ملزم معاز الرحمن ولد حبیب الرحمان ساکن برہ بانڈئ کے قبضے سے پستول 9MM بمعہ 12 عدد کارتوس برآمدکرکے مقدمات درج کئے گئے
19-06-2025 PR-0011
54

پریس ریلیز: سوات: پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

تفصیل: سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔ اردلی روم میں ضلع سوات کے مختلف تھانوں سے پولیس جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے اردلی روم کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او سوات نے کہا پولیس جوانوں کو درپیش مسائل کا حل میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس لیے پولیس جوانوں کے جائز مسائل کی حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کی انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہےگا۔ چونکہ پولیس ایک خود مختار فورس ہے ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور تمام پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کئیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا وہ پولیس اہلکار جو بیمار ہے یا دور افتادہ علاقوں میں فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں اپنے مسائل کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ان کے مسائل اور جائز عرض و معروضات آن لائن سنے جائیں گے۔
13-06-2025 PR-0010
55

پریس ریلیز: میرے لیے یہ ایک اعزاز ہے کہ میں ضلع سوات کے ڈی پی او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔ آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل جناب ذوالفقار حمید صاحب کے وژن اور ہدایات کے تحت ایک عوام دوست، شفاف اور فوری انصاف پر مبنی پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیل: عوام کی خدمت اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے چند اقدامات کا آغاز کیا جا چکا ہے اور کچھ جلد متعارف کروائے جا رہے ہیں: - میرے دفتر کے دروازے ہر شہری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، بغیر کسی پروٹوکول یا سفارش کے۔ - ایف آئی آر میں تاخیر نہیں ہوگی – شکایات کا بروقت اندراج اور فوری کارروائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ - واٹس ایپ شکایت نمبر – عوام کی آسان رسائی کے لیے واٹس ایپ پر شکایات درج کرنے کا نظام لایا جا رہا ہے۔ - باقاعدہ کھلی کچہریاں – کھلی کچہريوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنوں گا اور ان کا حل یقینی بناؤں گا۔ - آن لائن (E) کچہریاں – جو لوگ دفتر نہیں آ سکتے، ان کے لیے آن لائن کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ - بدعنوانی یا زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ - نوجوانوں کے لیے رہنمائی و تربیتی پروگرامز اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کيا جاۓ گا۔ - ڈیجیٹل پولیسنگ، ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کر کے پولیسنگ کو جدید اور تیز تر بنایا جائے گا۔ آئیے ہم سب مل کر سوات کو ایک پرامن، محفوظ اور مثالی ضلع بنائیں۔ آپ کا ڈی پی او – آپ کی خدمت میں حاضر
12-06-2025 PR-0009
56

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا ضلع بھر کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کیا۔ ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کا مین جی ٹی روڈ فضاگٹ اور منگلور فسلٹیشن سنٹر کا دورہ۔ ٹریفک اہلکاروں سے ملے اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

تفصیل: انہوں نے سیاح حضرات کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوات ایک پرامن علاقہ ہے۔ سوات کی عوام اور سوات پولیس آپ کی خدمت کیلئے دن رات تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاح حضرات بھی ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔ انہوں نے اہلکاروں کو بلا تعطل ٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایت کی ۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر انے والے سیاحوں کو ہر طرح کی سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی۔
10-06-2025 PR-0008
57

پریس ریلیز: عید الاضحیٰ کی دوسری روز ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے باب سوات پر سیاحوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشںن سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان بھی تھے۔ انہوں نے سوات آنے والے سیاحوں کے رہنمائی کی لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیل: اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندہ گان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سوات پولیس/ ٹریفک وارڈن پولیس کے چھٹیاں منسوخ کر دئے ہیں۔ سوات پولیس کے افسران و جوانان سیاحوں کی سہولت کے لیے باب سوات، باب مٹہ، کالام، مدین، بحرین اور دیگر اہم سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ فیسلٹیشن سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس اور ٹورزم پولیس تعینات کی گئی ہے، جو سڑکوں، سیاحتی مقامات اور مقامی قوانین سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کریں گی۔ تمام سیاحوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اوورسپیڈنگ سے گریز کریں اور اپنے سفر کو محفوظ و یادگار بنائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: سوات پولیس کنٹرول روم: 0946-881374 پولیس ہیلپ لائن: 15 اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنٹرول روم: 0946-920232 ہیلپ لائن: 1422 آپ کی حفاظت اور سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ شکریہ
10-06-2025 PR-0007
58

پریس ریلیز: سوات پولیس کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

تفصیل: سوات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق، عیدالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مختلف رش والے بازاروں، مارکیٹوں، مویشی منڈیوں اور نمازِ عید کے دوران مساجد کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے عید قربان کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور عوام کی بہتر خدمت کے لیے تمام سپروائزری افسران و ایس ایچ اوز کو 24 گھنٹے اپنے علاقوں میں چیک پوائنٹس قائم کرنے، پبلک مقامات اور ضلع کے داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں لگانے، چیکنگ اور گشت کو مزید مؤثر بنانے کی ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں، مارکیٹوں اور رش والے بازاروں میں جیب تراشی اور دیگر چوریوں کی روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ عیدالضحیٰ کے دوران سیاحوں کے ساتھ پہلا سلام، پھر کلام کے اصول پر عمل کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ انہوں نے ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کو عملی اقدامات کرنے اور ٹریفک اہلکاروں کو احسن طریقے سے فرائض انجام دینے اور سیاحوں کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالضحیٰ کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ آپ کی بندوق سے نکلی گولی کسی معصوم کی جان لے سکتی ہے یا اس کا گھر اجاڑ سکتی ہے۔ لہٰذا، مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس
03-06-2025 PR-0006
59

پریس ریلیز: سوات: ایڈیشنل ایس پی سوات کی سربراہی میں سرکل سٹی اور سیدو شریف کے جملہ ایس ایچ اوز، چوکیوں کے انچارجان اور محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔

تفصیل: سوات: عیدِ قربان سے قبل مویشی منڈیوں اور رش والی مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائیں۔ "ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان" سوات ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے عید الاضحیٰ سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر میں میٹنگ منعقد کی، جس میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی شاہی بخت اور سرکل سٹی و سیدو شریف کے جملہ ایس ایچ اوز، چوکیوں کے انچارجان اور محرران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے عید الاضحیٰ سے قبل رش والے بازاروں، مارکیٹوں، قمبر سٹی سنٹر اور مویشی منڈیوں میں جیب تراشی اور دیگر چوریوں کی وارداتوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرنے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقائی دائرہ اختیار میں عوام کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رات کے وقت ناکہ بندی کریں اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید فعال بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس اہلکار دورانِ ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال لازمی کریں، اپنے ارد گرد مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھیں، عوام الناس کے ساتھ اپنے اخلاق شائستہ رکھیں اور ان کے عزتِ نفس کا خاص خیال رکھا جائے۔ ترجمان سوات پولیس
03-06-2025 PR-0005
60

پریس ریلیز: ماہانہ کارکردگی رپورٹ ماہِ مئی2025

تفصیل: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کے ویژن"منشیات اور جرائم سے پاک معاشرہ " کے عزم کی مطابق سوات پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور دیگر کاروائیوں کے دوران ماہ مئی میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کی گئی کاروائیاں۔ گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتارکر کے جن کے قبضے سے 64 کلو 742 گرام چرس،01کلو 819 گرام ہیروین، 975 گرام آئس اور 251 لیٹر شراب برآمد کر لیا گیا۔ 44مجرمان اشتہاریوں سمیت انسدادِ کاروائیوں میں 3635افراد گرفتار کر لیے گئے۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 04عدد ایس ایم جی، 08 عدد رائفل، 21 عدد بندوق، 160 عدد پستول، 2ہزار 137کارتوس، 02 ہینڈ گرنیڈ اور 04خنجرز برآمد کرلیے گئیں۔ اسی طرح ہوٹل ایکٹ کے تحت 25۔کر ایہ داران ایکٹ کے تحت 133 ،حساس مقامات ایکٹ کے تحت14۔ ہوائی فائرنگ کے تحت 17 مقد مات درج کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی گزشتہ ماہ مئی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں قتل و اقدام قتل، چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جار ی رہے گی، ہمارا عزم ہیں کہ اپنے آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
03-06-2025 PR-0004
61

پریس ریلیز: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا سوات کے دور افتادہ پولیس اسٹیشن گوالیری کا دورہ

تفصیل: سوات:* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے آج ضلع سوات کے دور افتادہ اور حساس مقام گوالیری پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا، جو ضلع سوات اور دیر کے درمیان پہاڑی علاقے پر واقع ہے۔ دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے پولیس اسٹیشن کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، انتظامی امور اور جوانوں کی ڈیوٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔ ڈی پی او محمد عمر خان نے کہا کہ سرحدی اور دور دراز علاقوں میں تعینات جوان ہمارا فخر ہیں جو مشکل حالات کے باوجود امن و امان کی بحالی کے لیے ہمہ وقت مستعد ہیں۔ انہوں نے جوانوں کی خدمات کو سراہا اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ مزید برآں، ڈی پی او نے پولیس اسٹیشن کی بہتری اور وسائل کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ *ترجمان سوات پولیس
03-06-2025 PR-0003
62

پریس ریلیز: • ضلعی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگری نے فتنہ الخوارج کی ضلع سوات میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی زبردست کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد زخمی، سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کا علاقے میں مزید شرپسندوں کی ممکنہ موجودگی پر مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ⁠آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی شاباش

تفصیل: تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے احکامات پر صوبہ بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران نے پولیس کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کرنے کیساتھ ساتھ ہیومن انٹلیجنس اور دیگر ذرائع سے شدت پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے جسکی بدولت ضلع سوات میں براستہ دیر دراندازی کرنے والی فتنہ الخوارج کی تشکیل کی پیشگی اطلاع ملی۔ انٹلیجنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان نے ضلعی پولیس آفسر سوات محمد عمر خان کی نگرانی میں ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے سوات کے دشوار گزار پہاڑی علاقے تحصیل مٹہ کے مختلف مقامات پر گھات لگائی۔اس دوران تحصیل مٹہ، تھانہ گوالیری جارگو کی پہاڑیوں میں سوات پولیس و سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے آمنا سامنا ہوا جس میں سوات پولیس و سی ٹی ڈی کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 شرپسندوں کو زخمی کیا، دیگر دہشتگرد اپنے زخمی ساتھیوں کو لے کر بھاگ نکلے جنکی گرفتاری کیلئے سوات پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ آپریشن علاقے میں جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فتنہ الخوارج کے خلاف سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی پر انکو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیلئے خیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں، انکا ہر جگہ پیچھا کر کے عوام کو ان کی شر انگیزی سے نجات دلائیں گے۔
03-06-2025 PR-0002
63

پریس ریلیز: سوات: امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تھانہ کبل کے حدود میں پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

تفصیل: سوات: سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ کبل حیات خان کے قیادت میں، بی ڈی یو، سی ٹی ڈی، ڈی ایس بی، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ سوات: سرچ آپریشن تھانہ کبل کے حدود توتانو بانڈئی، ٹیغک، سربالا، شگئی و دیگر ملحقہ علاقوں میں کیا گیا، جس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ افراد، غیرقانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنایا جا سکے۔ ترجمان پولیس سوات
03-06-2025 PR-0001
64